ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / توانائی کی منڈی کو غیر اطمینان بخش صورتحال کا بدستور سامنا ہے: سعودی وزیر تیل

توانائی کی منڈی کو غیر اطمینان بخش صورتحال کا بدستور سامنا ہے: سعودی وزیر تیل

Tue, 20 Oct 2020 17:11:16    S.O. News Service

 دبئی،20/اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزيز بن سلمان کا کہنا ہے کہ توانائی کی منڈی میں غیر اطمینان بخش صورت حال بدستور طور پر باقی ہے۔ انہوں نے یہ بات اوپیک پلس گروپ کے زیر انتظام مشترکہ نگرانی سے متعلق وزارتی کمیٹی کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سعودی وزیر کے مطابق مملکت کے فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دانش مندی ہمیں اتفاق وتعاون کے اس مقام تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوئی۔

شہزادہ عبدالعزیز کو زائد پیداوار والے ممالک کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ اکتوبر سے دسمبر تک کے عرصے کے دوران ازالہ کریں گے۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ "اوپیک پلس گروپ اس حکمت عملی کو جاری رکھنے کے حوالے سے پر عزم ہے جس کا اس نے آغاز کیا تھا۔ یہ ہمارا نصب العین رہنا چاہیے۔ ہو سکتا ہے کہ ہم وعدوں کی پاسداری اور حاصل ہونے والی کامیابی پر راضی ہوں جائیں تاہم ہم پر لازم ہے کہ اس حکمت عملی کو جاری کھیں"۔

شہزادہ عبدالعزیز نے مزید کہا کہ "ہمیں احتیاطی اقدامات کر کے منفی رجحانات سے گریز کرنا ہو گا اس سے قبل کہ یہ سنگین خطرہ بن جائے"۔


Share: